ْجعفرایکسپریس ٹرین سانحہ ،صدرنے ناراض بلوچوں کیلئے مذاکرات کاپیغام دیا ہے،میرعلی حسن زہری

ڈاکٹر اللہ نذر براہمداغ بگٹی سے ہم کہتے ہیں کہ آؤبلوچستان کا مسئلہ حل کرنے کیلئے مذاکرت کا راستہ اختیار کرتے ہیں ،ترجمان آصف مملکت

جمعرات 13 مارچ 2025 20:00

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء)صدرمملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے کہا ہے بولان کے علاقے میں جعفرایکسپریس ٹرین سانحہ کے بعد وفاق پاکستان کے نمائندے کی حیثیت سے صدرمملکت آصف علی زرداری نے ناراض بلوچوں کیلئے مذاکرات کاپیغام دیا ہے ڈاکٹر اللہ نذر براہمداغ بگٹی سے ہم کہتے ہیں کہ آؤبلوچستان کا مسئلہ حل کرنے کیلئے مذاکرت کا راستہ اختیار کرتے ہیں جنگ وجدل کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے ٹرین میں سفر کرنے والے غریب سپاہیوں کے اغواء سے بلوچستان کی مہمان نوازی کی تاریخ روایات اقدار مسخ ہوئی ہے بولان واقعے کے بعدڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر سے مذاکرت کا فیصلہ پیپلز پارٹی کی قیادت کا ہے بلوچستان میں امن اور اعتماد کے فضائ کی بحالی کیلئے اپوزیشن اور سیاسی جماعتوں کی رائے کا احترام کرینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے لیڈاکانفرنس ہال حب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میرعلی حسن زہری نے کہا کہ سانحہ بولان پر ہردل دکھی اور ملک سوگوار ہے صدر مملکت نے بیرون ممالک دورہ کینسل کرکے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی مشاورتی میٹنگ طلب کی ہے انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹوکی شہادت پر آصف علی زراری نے پاکستان آکر جمہوریت کا علم بلند کیا اور پاکستان کھپے کا سلوگن دیا قوم کو اتحاد ویکجہتی کی انمٹ لڑی میں پرودیا بلوچستان میں حقوق کے دعویدار آصف علی زرداری سے سیکھیں انھوں نے کبھی بندوق کی سیاست نہیں کی پیپلز پارٹی نے اقتدار میں آکر پانچ ہزار نوجوانوں کو آغاز حقوق بلوچستان پیکیج دیا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غربت سے دوچار بلوچستان کے غریب خاندانوں کومالی امداد کا پیکیج دیا ہے مسنگ پرسن کا ذکر کرتے ہوئے میر علی حسن زہری نے کہا کہ ضلع حب سے لاپتہ دس میں سے چھ افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ چکے ہیں دیگر کی بازیابی کیلئے ڈپٹی کمشنر حب کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنائی ہے بلوچ یکجہتی کمیٹی نمائندگان بھی جے آئی ٹی میں پیش ہوئے ہیں مثبت پیشرفت کا آغاز ہوا ہے ہماری کوشش ہیکہ بلوچستان کے مسئلے کو طاقت کے بجائے مذاکرت کے ذریعے حل کیا جائے لیکن پہاڑوں پر جانیوالوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ مذاکرات سے ہی معاملات حل ہونگے میر علی حسن زہری نے بلوچستان میں سیکورٹی اداروں کی امن کیلئے خدمات کو گرانقدر قراردیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوان وافسران بلند حوصلوں اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ملکی سرحدوں کی حفاظت کیساتھ د ہشت گردی کے خلا?? ف جنگ میں فرنٹ لائن قربانیاں دے رہی ہے پاکستان میں بدامنی انتشارپھیلانے کی ہرسازش کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم سیکورٹی اداروں کے شانہ ببشانہ کھڑی ہے میر علی حسن زہری نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے خدمات سرانجام دینے والے سپاہی ملک کا فخر ہیں پاک فوج وہ ادارہ ہے جس پر پوری قوم کواعتماد ہے ٹرین سانحے پر ریسکیو کلیئرنگ آپریشن اور مسافروں کی بحفاظت بازیابی پر سیکورٹی اداروں نے گرانقدر خدمات سرانجام ددی ہیں بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے میر علی حسن زہری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں چالیس سال تک جنھیں ہم نے پناہ دی آج وہ آستین کے سانپ بنکر پاکستان کے خلاف سازشوں میں شریک ہیں پاکستان دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری قوم متحد ہے صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس کے موقع پرچیئرمین ضلع کونسل حب جاوید جمالی پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وڈیرہ امین مری ودیگر موجود تھے