Live Updates

قیدی نمبر 804 عمران خان کا ذکر ہم ہر موقع پر کریں گے

اسے غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا ہوا ہے، اگر ہمت ہے تو لیول پلیئنگ فیلڈ دیں اور الیکشن لڑیں، پی ٹی آئی کا عام کارکن بھی مقابلہ کرے گا۔ اسد قیصر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 13 مارچ 2025 20:14

قیدی نمبر 804 عمران خان کا ذکر ہم ہر موقع پر کریں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ 2025ء )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قیدی نمبر 804 عمران خان کا ذکر ہم ہر موقع پر کریں گے، اسے غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا ہوا ہے، اگر ہمت ہے تو لیول پلیئنگ فیلڈ دیں اور الیکشن لڑیں، پی ٹی آئی کا عام کارکن بھی مقابلہ کرے گا۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ قیدی نمبر 804، عمران خان کا ذکر ہم ہر موقع پر کریں گے۔

آپ نے اس کے خلاف ناجائز مقدمات درج کیے، اسے غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا، اور اس کے خلاف غیر قانونی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ فیصلے کہیں اور سے آتے ہیں اور ان پر عملدرآمد ہوتا ہے۔عمران خان ایک قومی ہیرو ہیں انہوں نے ورلڈ کپ جیتا، شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی قائم کی۔ آج وہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کردار ہیں۔

(جاری ہے)

اگر آپ میں ہمت ہے تو آئیں، لیول پلیئنگ فیلڈ دیں ، تمام سیاسی جماعتیں ایک انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں، پی ٹی آئی کا ایک عام کارکن بھی آپ کا مقابلہ کرے گا۔

 مزید برآں نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ اور مِلی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدور پیر ہارون گیلانی، پیر صفدر گیلانی، علامہ عارف حسین واحدی، سید ناصر شیرازی، حافظ عبدالغفار روپڑی، ڈاکٹر عطاء الرحمن، مخدوم ندیم ہاشمی، مفتی گلزار نعیمی، علامہ سید ضیاء اللہ بخاری، ڈاکٹر سید علی عباس نقوی، عبداللہ حمید گل، علامہ شبیر میثمی نے مشترکہ بیان میں جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر دہشت گرد حملہ اور بیگناہ مسافروں کے قتل اور اغواء کی مذمت کی اور دہشت گرد کارروائی کے بعد سکیورٹی جوانوں کی کامیاب کارروائی اور مسافروں کی بازیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ اور دہشت گردوں کی عبرتناک ہلاکت انسان دشمنوں کے لیے پیغام ہے کہ اُن کا یہی انجام ہونا تھا۔

تاہم یہ حکومتوں اور تحقیقاتی اداروں کی گردن پر فرض ہے کہ دہشت گرد منصوبہ کیونکر کامیاب ہوا؟ اس دہشت گرد منصوبے کا ماسٹر مائنڈ اور اِس کے سہولت کار کون ہیں؟ دہشت گردی کے اس واقعے پر بھارتی میڈیا کا واویلہ اور جھوٹے پروپیگنڈہ سے عیاں ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ اور حکمت کار انڈیا ہی ہے۔ مِلی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان، خیبرپختونخوا میں خصوصاً اور پورے ملک میں عموماً دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے سکیورٹی اداروں اور انٹیلی جنس اداروں میں موجود کمزوریوں کا ازالہ کیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات