سعودی کے نام پر کاروبار، غیرملکی باشندے پر جرمانہ اور بے دخلی کی سزا

ہفتہ 15 مارچ 2025 16:20

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2025ء)سعودی عرب کی وزارت تجارت نے مقامی شخص کے نام پرذاتی کاروبار کرنے پر شامی باشندے اور سہولت کار سعودی شہری کے خلاف تجارتی پردہ پوشی ثابت ہونے پر احکامات صادر کیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض میں مقیم شامی باشندے نے ایونٹ آرگنائزنگ کا ادارہ جو سعودی شہری کے نام پر تھا قائم کیا تھا جس کا درپردہ خود مالک تھا۔

(جاری ہے)

کمپنی کے نام سے رجسٹرڈ بینک اکاونٹس وغیرہ بھی غیرملکی کے ہی تصرف میں تھے۔وزارت تجارت کی متعلقہ ٹیمیں جو تجارتی پردہ پوشی کے خلاف سرگرم عمل ہیں نے وسیع پیمانے پر تحقیقات کر کے دونوں افراد کو حراست میں لیا۔ مقدمہ ریاض کرمنل کورٹ کو ارسال کیا گیا جہاں قانون کے مطابق مالی جرمانہ عائد کیا اور جبکہ سعودی شہری کے نام سے کمرشل رجسٹریشن کو بھی کینسل کردیا گیا۔علاوہ ازیں غیرملکی کو ملک بدر کرنے کا حکم بھی صادر کیا گیا ہے۔