گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا تشدداور گالم گلوچ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

میں اپنے صحن میں بیٹھی تھی کہ شوہر نویدنے گھر آتے ساتھ ہی میرے ساتھ بدزبانی اورگالم گلوچ شروع کردی اور پاس پڑی اینٹ میرے چہرے پر مار دی،ملزم نوید کو جلد گرفتار کرلیاجائیگا، پولیس

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 15 مارچ 2025 15:02

گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا تشدداور گالم گلوچ، پولیس نے مقدمہ درج ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 مارچ 2025)گلوکارہ نصیبو لال پر ان کے شوہر نے تشدد کیا اور گالم گلوچ کی، پولیس نے گلوکارہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا،درخواست گزار کی ایف آئی آر کے مطابق گلوکارہ کا کہنا ہے کہ میرے شوہر نویدنے گھر آتے ساتھ ہی میرے ساتھ بدزبانی شروع کر دی اور گالم گلوچ کرنے لگا،گلوکارہ کے مطابق میں اپنے صحن میں بیٹھی تھی کہ شوہر نے قریب ہی پڑی اینٹ کومیرے چہرے پر مار دیا۔

نوید کی جانب سے اینٹ لگنے سے میرے چہرے ، ناک اور منہ پرشدید چوٹیں آئیں ہیں۔گلوکارہ نصیولال کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسے پہلے بھی میرا خاوند مجھے اکثر اوقات تشدد کا نشانہ بناتارہتا ہے ۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گلوکارہ نصیبو لال کی مدعیت میںان کیخلاف نوید کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ملزم کو جلد گرفتار کرلیاجائیگا۔ پولیس نے واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش شروع کر د ی ہے۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔بتایاگیا تھا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے ڈیفنس سی کے علاقے میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر پولیس انسپکٹر ماجد بشیر نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایاتھا۔نرگس کے بھائی خرم بھٹی کی کال پر پولیس نے غزالہ عرف نرگس کی مدعیت میں سابق ایس ایچ اوانسپکٹر ماجد کے خلاف تشدد، دھمکیاں دینے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاتھا۔

ادکارہ نرگس کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی ار میںانہوں نے موقف اختیار کیاتھا کہ یکم نومبر کو صبح ساڑھے پانچ بجے وہ قران پاک پڑھ رہی تھی کہ ماجد بشیر مجھ سے مزید سونا اور جائیداد کے کاغذات اور نقدی رقم لینے کیلئے دباﺅڈالا تھا کیونکہ وہ ایک اور خاتون مریم کو گھر لانا چاہتا تھا اور برکی روڈ پر میرا فارم ہاﺅس اپنے نام کروانا چاہتا تھا۔

میرے انکارکرنے پرمیرے شوہر ماجد بشیر نے سرکاری پسٹل سے میرے چہرے پر لگاتار وار کیے جس سے میرا منہ خون سے لت پت ہو گیا تھا۔جب میں نے اس پرمزاحمت کی تھی تو اس نے مجھے اندر کمرے میں لا کر بند کر دیا اور دھمکیاں دیںکہ اگر تم نے میرے نام فارم ہاﺅس اور جائیدادیں نہ کی تو مجھے جان سے مار دے گا۔اداکارہ نرگس پر شوہر کی جانب سے ہونے والے تشدد پرویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے بھی واقعہ کا نوٹس لیاتھا۔

،چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اداکارہ نرگس سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مکمل انصاف کا یقین دلایاتھا ۔بعدازاں سٹیج اداکارہ نرگس اور ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر احمد کے درمیان تشدد کیس میں صلح ہوگئی تھی۔اداکارہ نرگس اور ان کے شوہر کی جانب سے لاہور کی مقامی عدالت میں صلح نامہ جمع کرایا گیاتھا۔ جس کے مطابق دونوں فریقین نے باہمی رضامندی سے اختلافات ختم کردئیے تھے۔اداکارہ نرگس کے وکیل کاکہناتھاکہ دونوں فریقین نے قریبی رشتے داروں اور خاندان کے بزرگ افراد کے کہنے پر صلح کی تھی۔

متعلقہ عنوان :