
لاہور پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، ڈرائیور کی مونچھیں،بھنویں اور بال مونڈ نے والے سمیت مختلف جرائم میں ملوث متعددملزمان کو گرفتار کر لیا
ہفتہ 15 مارچ 2025 20:50
(جاری ہے)
ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل،ہزاروں روپے نقدی،2 پسٹل اور گولیاں برآمدکی گئیں۔
اسی طرح اقبال ٹاون پولیس نے گن پوائنٹ پر جھپٹا مارنے والا گروہ گرفتارکر لیا۔ گرفتار ملزمان میں اویس اور فاروق شامل ہیں۔ ملزمان گن پوائنٹ پر موبائل فون اور لیڈیز سے پرس چھینتے تھے۔ملزمان سے 03 موبائل فونز،پستول 30 بور بمہ گولیاں اور موٹرسائیکل برآمدکی گئی۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے جدہ چوک کریم بلاک، رحیم سٹور اور ایدھی سنٹر کے قریب وارداتوں کا انکشاف کیا۔ چوکی گلدشت ٹاون پولیس نے قمار بازوں کے گرد گھیرا تنگ16 جواریے گرفتارکر لیئے۔ گرفتارملزمان میں قدیر، غلام حسین، زکریا، ندیم، فیصل وغیرہ شامل ہیں۔ ملزمان کو سنوکر گیمز پر جوا کھیلتے ہوا موقع سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے آلات قماری بازی، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمدکی گئی۔علاوہ ازیں پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں 21 رمضان /یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر سکیورٹی ڈیوٹی کے سلسلہ میں والنٹئیرز کیلئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سٹی ڈویژن سے22 ولنٹئیرز نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔انسپکٹر شبیہ رضا،لائن افسر احسان الحق و پولیس ٹیم نے ولنٹئیرز کو ٹریننگ دی۔ تمام ولنٹئیرز کو واک تھرو گیٹ،میٹل ڈیٹیکٹر،باڈی سرچنگ کے بارے بریفنگ و ٹریننگ دی گئی۔ مزید برآں لاہور پولیس کا اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہیڈ کانسٹیبل راشد منہاس شہیدکی برسی کے موقع پرپولیس گارڈ زنے شہید کی قبر پر حاضری دی۔لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی پیش کی۔ خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں شہید کے اہل خانہ بھی شریک تھے۔یادرہے کہ ہیڈ کانسٹیبل راشد منہاس شہید 15 مارچ 2015 کو تھانہ نشتر کالونی کے علاقے کرائس چرچ ڈیوٹی پر موجود تھے کہ دوران چیکنگ مین گیٹ پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے راشد منہاس شہید ہو گئے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی پابندیاں شرمناک عمل ہے، شرجیل میمن
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں تنخواہ کی ادائیگی کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا
-
گورنر سندھ کی ترکیہ میں حضرت ابو ایوب انصاری کے مزار پر حاضری
-
ہمارے محنت کش ہی ہماری معیشت اور قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،بلاو ل بھٹو زرداری
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں ٹیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم مزدورکے موقع پر پیغام
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.