Live Updates

پاکستان کو صرف عمران خان ہی مسائل کی دلدل سے باہر نکال سکتے ہیں‘ مسرت جمشید چیمہ

وقت کا تقاضہ ہے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ ترک کیا جائے ‘ سینئر رہنما پی ٹی آئی

اتوار 16 مارچ 2025 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ملک کو اتحاد اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے لیکن حکمران ٹولے کو اس کی رتی برابر بھی پرواہ نہیں ، پاکستان کو صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان ہی مسائل کی دلدل سے باہر نکال سکتے ہیں۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جعلی حکمران ملک کو مشکل حالات سے باہر نکالنے کیلئے غیر معمولی فیصلوں کامینڈیٹ نہیں رکھتے اسی وجہ سے حالات ابتر صورتحال اختیار کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک وزارت کو چار سے پانچ لوگ دیکھ رہے ہیں جس کی وجہ سے پائیدار فیصلے نہیں ہو پارہے اور حالات قوم کے سامنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ ترک کیا جائے اور ملک کے حالات کے پیش نظر غیر مشروط طور پر مشاورت کا عمل شروع کیا جائے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں اس لئے ان کے خلاف قائم جھوٹے مقدمات ختم کر کے ان سے رہنمائی لی جائے تاکہ ملک میں پائیدار استحکام آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ سائفر کیس کے تفصیلی فیصلے کے بعد بھی جعلی حکمران اگر شرمندہ نہیں ہوتے تو پھر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات