سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان میں چوہا گھس آیا

اجلاس کے دوران ایوان میں چوہے کی موجودگی پر ہلچل مچ گئی

پیر 18 اگست 2025 20:55

سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان میں چوہا گھس آیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)سینیٹ اجلاس کے دوران چوہا گھس آیا جس سے ایوان میں ہلچل مچ گئی، اور سینیٹ سیکریٹریٹ کی نااہلی بے نقاب ہوگئی۔ چوہے کی نشاندہی سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کی۔

(جاری ہے)

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اراکین اظہار خیال کررہے تھے کہ اسی دوران ایوان میں چوہا گھس آیا جس سے سینیٹ سیکرٹریٹ کی نااہلی بے نقاب ہوگئی۔چوہے کی نشاندہی سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کی جس پر پریزائیڈنگ افسر دنیش کمار نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ چوہا نہیں، چوہیا ہے۔سینیٹر دنیش کمار کے اس تبصرے پر ایوان میں قہقہے گونجنے لگے۔

متعلقہ عنوان :