لاڑکانہ میں پروفیسرز کاطلباء و طالبات کے ہمراہ درخت لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز

اتوار 16 مارچ 2025 22:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2025ء) لاڑکانہ میں شہید بے نظیر بھٹو گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن لاڑکانہ میں پرنسپل پروفیسر زینب فاطمہ جمانی کی سربراہی میں کالج کے تمام پروفیسرز نے پہلے، دوسرے، تیسرے، پانچویں اور ساتویں سمسٹر کے طلباء و طالبات کے ہمراہ درخت لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور دعا مانگی، اس موقع پر پرنسپل پروفیسر زینب فاطمہ جمانی نے کہا کہ پودے انسانوں کے لیے بہت اہم ہیں کیونکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہمارا ماحول دن بہ دن گرم ہوتا جا رہا ہے جس میں کالج انتظامیہ نے شجرکاری مہم کے تحت کالج میں شجر کاری مہم شروع کی ہے جس کا مقصد ہمارے اردگرد کی آلودگی کو ختم کرنا ہے تاکہ ہم اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا بنا سکیں۔

متعلقہ عنوان :