ساہیوال،شادی شدہ نوجوان نے 19سالہ کنواری لڑکی کورشتہ سے انکار پرگولی ماردی

مقتولہ رکشہ سے اتری توقتل کردی گئی،مقدمہ درج، ملزم گرفتار نہ ہوسکا

پیر 17 مارچ 2025 03:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء)محلہ نور پارک میں شادی شدہ نوجوان نے کنواری 19سالہ لڑکی کار شتہ دینے سے انکار پر لڑکی علیشا ء کو گولی مار کر قتل کر دیا۔واقعات کے مطابق محلہ نور پارک کی فرزانہ کی شادی گریژن لاہور کے اللہ دتہ ملک سے ہوئی جس سے دو بیٹیاں اوربیٹاتھا ۔ فرازانہ نے اپنے خاوند سے اختلاف کے بعد علیحدگی اختیار کر کے پاک پتن چوک ساہیوال میں واپس آ گئی اور محلہ نورپارک کے سجاد احمد سے شادی کرلی۔

فرزانہ کی بیٹی علیشاء 19سالہ بھی ا س کے ہمراہ رہ رہی تھی کہ اس دوران شمس محلہ غلہ منڈی کے عمران زاہد مکھن نے علیشاء سے شادی کی خواہش کی اور رشتہ مانگا ۔ لیکن علیشاء راضی نہ تھی کیونکہ عمران زاہد مکھن شادی شدہ ایک بچی کا باپ تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات علیشاء لاہور میںاپنی پھوپھی ارم سے ملاقات کے بعد پاکپتن چوک میں بس سے اتر کر رکشہ میں گھر سوادس بجے پہنچی تو موٹرسائیکل پرسوارعمران زاہد مکھن آ گیااور علیشاء سے کہا کہ تم اور تمہاری ماں نہیں مان رہی اور تکرار شروع کرد ی تو علیشاء نے انکار دہرایا جس پر ملزم عمران زاہد مکھن نے مشتعل ہو کر پسٹل سے گولی مارکرفرارہوگیا۔

علیشاء کوبے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایاگیا ۔ مگر راستہ میں ہی دم توڑ گئی۔ پولیس غلہ منڈی نے ماں فرزانہ کی مدعیت میں مقدمہ 302ت پ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔