رمضان المبارک ہمدردی اور غمخواری کا مہینہ ہے‘ جے یو آئی

اہل ثروت صدقات زکوة ،صدقہ فطر سے یتیموں، غرباء ، نادار ،مفلس لوگوں کی ضرورتوں کو پورا کریں

پیر 17 مارچ 2025 14:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء)امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)سٹی لاہور محمد افضل خان، جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ، سالار مولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد، صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی ایڈووکیٹ، صدر لائرز فورم سٹی لاہور فیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ، اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک ہمدردی اور غمخواری کا مہینہ ہے، اہل ثروت صدقات زکوة اور صدقہ فطرسے یتیموں، غرباء ، نادار اور مفلس لوگوں کی ضرورتوں کو پورا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا کہ بیروزگاری اور مہنگائی کی باعث بہت سے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں، آدھا رمضان گزرنے کے باوجود حکومت نے غریبوں کو کوئی ریلیف راشن نہیں دیا، اس مہینے میں عبادات کے ساتھ ساتھ حقوق العباد پورے کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے اس مبارک مہینے میں غریبوں اور عام عوام کے لیے آسانیاں پیداکی جائیں۔