
بحریہ ٹاؤن کے مالک، دیگر افراد کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں،نیب
پیر 17 مارچ 2025 17:07
(جاری ہے)
اس حوالے سے ہونے والی حالیہ کارروائیوں میں بحریہ ٹاؤن کی کراچی، لاہور، تخت پڑی، نیو مری/گالف سٹی اور اسلام آباد میں موجود لاتعداد کمرشل اور رہائشی جائیدادوں کو سربمہر کر دیا گیا ہے جن میں کثیرالمنزلہ کمرشل عمارات بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ بحریہ ٹاؤن کے سینکڑوں بنک اکاؤنٹس اور گاڑیوں کو بھی منجمد کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مزید کاروائیاں بہت تیزی سے جاری ہیں۔نیب بحریہ ٹاؤن پاکستان کے خلاف بلا توقف اور بغیر کسی دباؤ کے اپنی قانونی کاروائیاں جاری رکھے گا تاکہ پاکستان کے شہریوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جا سکے۔ ملک ریاض احمد نےجو اس وقت این سی اے کے مقدمہ میں عدالتی مفرور کی حیثیت سے دبئی میں مقیم ہے، حال ہی میں وہاں پر بھی لگژری اپارٹمنٹس کی تعمیرات کے حوالے سے ایک نیا پراجیکٹ شروع کیا ہے۔نیب کے پاس بادی النظر میں ایسے شواہد موجود ہیں کہ پاکستان سے مخصوص عناصر اس عمل میں ملک ریاض احمد کی مجرمانہ اعانت کرتے ہوئے اپنی رقوم اس پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کے لئے دوبئی منتقل کر رہے ہیں۔ چونکہ ملک ریاض احمد اور اس کے حواریوں کے خلاف منی لانڈرنگ کے بھی مضبوط شواہد نیب کے پاس موجود ہیں اور یہ رقوم باہر کے ممالک میں غیر قانونی ذرائع سے بھیجی گئی ہیں، اس لئے پاکستان سے اس پراجیکٹ کے لئے کوئی بھی رقم منی لانڈرنگ تصور کرتے مذکورہ عناصر کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ بحریہ ٹاؤن کی ہر قسم کی پر کشش ترغیب کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی جمع پونجی کا تحفظ کریں۔ نیب نے دیگر حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر مفرور ملزمان کو واپس پاکستان لانے کے لئے بھی بھرپور کارروائی کا آغاز کردیا ہے تاکہ ایسے لوگوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی پابندیاں شرمناک عمل ہے، شرجیل میمن
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں تنخواہ کی ادائیگی کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا
-
گورنر سندھ کی ترکیہ میں حضرت ابو ایوب انصاری کے مزار پر حاضری
-
ہمارے محنت کش ہی ہماری معیشت اور قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،بلاو ل بھٹو زرداری
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں ٹیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم مزدورکے موقع پر پیغام
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.