خانیوال ، پٹرولنگ پولیس کا غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈر لگی گاڑیوں اور اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

پیر 17 مارچ 2025 17:38

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) پٹرولنگ پولیس ٹھٹھہ صادق آباد نے غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈر لگی گاڑیوں اور اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 ڈرائیورز گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ ملتان ریجن، ڈی ایس پی پٹرولنگ خانیوال امتیاز احمد چنگوانی کے احکامات کی روشنی میں پٹرولنگ چیک پوسٹ چک نمبر 134 ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے اوور لوڈ اور غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈر لگی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، پٹرولنگ انچارج چوہدری عبدالخالق تبسم، اسسٹنٹ سب انسپکٹر کنور عبدالمالک، شفٹ انچارج امتیاز اقبال چٹھہ نے 2 غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈر لگی گاڑیوں کے ڈرائیورز صفدر عباس، غلام عباس جبکہ منظوری سے زائد لوڈ ڈالنے پر 4 گاڑیوں کے ڈرائیورز نصیر احمد،بھائی خان، اعجازِ احمد اور آفتاب حسین کو گرفتار کرکے گاڑیاں تھانہ میں بند کردیں ۔

پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے مذکورہ گرفتار ڈرائیورز کے خلاف 6 الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔