خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور بالائی اضلاع میں سرد رہے گا ، محکمہ موسمیات

پیر 17 مارچ 2025 21:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء)خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور بالائی اضلاع میں سرد رہے گا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور بالائی اضلاع میں سرد رہے گا ،،گذشتہ روز مانسہرہ ، ایبٹ آباد اور سوات میں بعض مقامات پر بارش ہوئی،،مالم جبہ 16 ، بالاکوٹ 12 ، کاکول میں 5 ملی میٹر بارش ہوئی،،پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سنیٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ، مالم جبہ میں منفی 1، کالام میں صفر، پاراچنار میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔