ٰساؤتھ ایشیاء کا جدید ترین کینسر ہسپتال اس سال کے آخر تک آپریشنل ہو جائے گا: خواجہ عمران نذیر

پیر 17 مارچ 2025 19:50

; لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2025ء) صوبائی وزراء خواجہ عمران نذیر اور ملک صہیب احمدبھرتھ نے آج نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا دورہ کیا-سی ای او آئی ڈیپ کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے وزراء کو پراجیکٹ بارے بریفنگ دی -صوبائی زیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہاہے کہ صد شکر ہے کہ پنجاب کو شہباز شریف کہ بعد ایک ایسی وزیر اعلی ملی ہے جس کا دل عوام کے ساتھ ڈھرکتا ہے جو عوام میں سے ہے اور ان کا درد اور مسائل بارے نہ صرف پورا ادراک رکھتی ہے بلکہ دن رات ان کے مسائل کے حل کے لئے جی جان سے کوشش بھی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہزار بستر پر مشتمل ساؤتھ ایشیاء کا جدید ترین کینسر ہسپتال اس سال کے آخر تک آپریشنل ہو جائے گا-یہ ہسپتال پنجاب سمیت پورے ملک کے عوام کا اپنا ہسپتال ہوگا جہاں کینسر کی سٹیج تھری اور فور کے مریضوں کو بھی علاج معالجے کی مکمل سہولت فراہم کی جائے گی-انہوں نے کہا کہ نواز شریف کینسر ہسپتال میں سٹیج تھری اور فور مریضوں کیلیے ایک بلاک بنایا جا رہا ہی-جو لوگ کینسر جیسے موذی مرض کا شکار مریضوں کے نام پر چندے اکھٹے کرتے ہیں وہ بھی اس سٹیج کے کینسر مریضوں کو نہیں پوچھتی- صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ دن رات ہماری لیبر کام کر رہی ہے تاکہ مقررہ مدت میں اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ نوے ارب روپے کی لاگت سے ایک ہزار بستر پر مشتمل اس پراجیکٹ کا آغاز نومبر میں ہوا انہوں نے کہا کہ وہ وزیرِاعلیٰ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے کینسر کی مریضوں کے درد کو محسوس کیا اور اس اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کا منصوبہ شروع کیا ہی-جو لوگ سمجھ رہے تھے کہ یہ ملک تباہ ہو جائے گا اور سری لنکا بن جائے گا، وہ غلط ثابت ہوئے۔وہ بھول گئے تھے کہ صوبے کی بھاگ ڈور سپر سی ایم کے ہاتھوں میں ہی-ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ میرٹ معیار اور شفافیت ہماری حکومت کا طرہ امتیاز ہی-مقررہ مدت میں ہسپتال کی تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا-