ایس ایس پی لاڑکانہ کی قیادت میں پولیس کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈائون بدستور جاری،دواشتہاری ملزمان گرفتار

پیر 17 مارچ 2025 22:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) ایس ایس پی احمد چوہدری کی قیادت میں لاڑکانہ پولیس کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈائون بدستور جاری ہے،قتل کیس میں ملوث دو اشتہاری ملزمان گرفتارکر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس پی رتوڈیرو فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) محمد علی کی زیر نگرانی وارث ڈنو ماچھی پولیس نے سمیجا لاڑو والے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نظیر بوسن قتل کیس میں ملوث و اشتہاری دو ملزمان فدا بوسن اور زبیر بوسن کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ وارث ڈنو ماچھی میں مقدمہ درج کرکے ملزمان سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کارروائیاں جاری ہیں۔دریں اثناءپولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران قتل کیس میں روپوش ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری کی قیادت میں لاڑکانہ پولیس کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، قتل کیس میں ملوث و روپوش ملزم رفیق مشوری گرفتارکر لیا گیا ۔

اے ایس پی سٹی عبداللہ افضل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ رحمت پور انسپکٹر علی حسن مغیری نے بھینس کالونی پھاٹک والے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہاب الدین قتل کیس میں ملوث روپوش ملزم رفیق ولد عبداللطیف مشوری کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ رحمت پور میں مقدمہ در ج ہے ،ملزم سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر لاڑکانہ پولیس کی سماجی برائیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تھانہ رحمت پور کی حدود شاہو بوراھو والے علاقے میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا گیا ۔ چھ جواری رنگے ہاتھوں گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ،نقدی، موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدکرلئے ۔ گرفتار جواریوں میں گل شیر، اقرار، خادم، امیر علی، عبدالنبی اور سمیر شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔