پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 498 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے

منگل 18 مارچ 2025 16:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) پنجاب پولیس نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 498 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے اور 32 ہزار 982 گاڑیوں کے چالان،ایک کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس نےگزشتہ روز دھواں چھوڑنے والی 951 گاڑیوں کے چالان، 115 گاڑیاں تھانوں میں بند کر دیں۔

(جاری ہے)

ایک ہفتے کے دوران ایک لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد چالان، 11 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ دھواں چھوڑنے والی 6ہزار 818 گاڑیوں کے چالان، 547 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری رہیں گی، ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔