ٹرمپ کا بیان غیر ذمے دارانہ اور اشتعال انگیز ہے ، ایران کا سلامتی کونسل کو خط

منگل 18 مارچ 2025 17:38

ٹرمپ کا بیان غیر ذمے دارانہ اور اشتعال انگیز ہے ، ایران کا سلامتی کونسل ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2025ء)ایران نے عالمی سلامتی کونسل کو آگاہ کیا ہے کہ ارمیکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر امریکی عہدے داران نے غیر ذمے دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات میں ایران پر بے بنیاد الزامات عائد کیے اور تہران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی دی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید اروانی نے سلامتی کونسل کے نام لکھے گئے خط میں کہا کہ ایران ، یمن میں ہتھیاروں کی پابندی سے متعلق سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی یا خطے میں عدم استحکام کی کسی بھی سرگرمی میں ملوث ہونے کے کسی بھی الزام کو یکسر مسترد کرتا ہے۔