ماہ رمضان میں عوام کو 24 گھنٹے ریسکیو سروسز فراہم کی جا رہی ہیں: خواجہ سلمان رفیق

منگل 18 مارچ 2025 23:15

ماہ رمضان میں عوام کو 24 گھنٹے ریسکیو سروسز فراہم کی جا رہی ہیں: خواجہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2025ء) صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے ریسکیو ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر محسن درانی اور ہیڈ آف انفارمیشن دیبا شہناز نے مختلف پراجیکٹس بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے فائر سروس، ایمبولینس اور موٹر بائیک ریسکیو سروس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ موٹر بائیک ریسکیو سروس کا رسپانس ٹائم انتہائی شاندار ہے۔ائیر ایمبولینس سروس کے ذریعے ابھی تک 90 مریضوں کو علاج کیلئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر چکے ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ماہ رمضان میں عوام کو 24 گھنٹے ریسکیو سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے علاج واسطے دور دراز سے منتقل ہونے والے مریضوں کی دعائیں سمیٹ رہی ہیں۔

وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ اٹک سے رحیم یار خان تک موٹروے پر ایمرجنسی سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔ تین سو سے زائد نئی ایمبولینسز رواں سال محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب کو فراہم کی جائیں گی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ ہے۔ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر میاں والی اور بہاول نگر سے ٹراما اور کارڈیک کے مریضوں کو لاہور شفٹ کیا جاتا ہے۔