لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری

خشک موسم کے باعث گرمی میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 19 مارچ 2025 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

لاہور میں موسم ابر آلود رہے گا تاہم بارش کا امکان نہیں ہے۔خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 18 اور زیادہ سے زیادہ 30 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آئندہ چند روز میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔