فلسطین کے نہتے روزداروں پر بمباری بزدلانہ حملے غزہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے ، سربراہ پاکستان سنی تحریک

اقوام متحدہ اسرائیل پر معاشی واقتصادی پابندیاں عائد کرئے اور فلسطین وغزہ کے مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ فوری بند کرائے،شاداب رضا نقشبندی

بدھ 19 مارچ 2025 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسرائیل انسانیت کا دشمن جنونی دہشتگرد ہے ،فلسطین کے نہتے روزداروں پر بمباری بزدلانہ حملے غزہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے ،اقوام متحدہ کی خاموشی اور بے بسی سوالیہ نشان ہے ،اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اقوام متحدہ اور او آئی سی اسرئیلی جارحیت کے خلاف آواز حق بلند کریں ،فلسطینیوں کی نسل کشی کو پوری طاقت سے عالمی قوتیں روکیں ،سرئیلی مظالم وبربریت کے خلاف نیو یارک سمیت پوری دنیا میں اسرائیل سے نفرت اور فلسطینیوں سے یکجہتی کی جارہی ہے اسرائیل اور امریکہ انسانیت کے دشمن اور نکی انسانیت دشمن پالیسی کو کچلنے کیلئے انصاف کے پرچم کو بند کرنا ہوگا ،اسرئیل کے بزدلانہ حملوں سے 400سے زائد شہادتوں پر اُمت مسلمہ کی دل رنجیدہ ہیں اسرائیلی حملوں کی مذمت کی بجائے او آئی سی اور اقوام متحدہ عملی کردار ادا کریں ،ان خیالات کا اظہار ںہوں نے نہتے فلسطینیوں پر اسرئیلی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا ،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اسرائیل پر معاشی واقتصادی پابندیاں عائد کرئے اور فلسطین وغزہ کے مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ فوری بند کرائے ،اسرائیل جنگی جرائم کا بدترین مجرم ہے اس کے خلاف عالمی ادارے سخت ایکشن لیں ،اسرائیل نے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں غزہ کے مسلمانوں پر حملے کرکے اپنی جنونیت ودہشتگردی دکھائی ہے ،یاد رکھا جائے جب حق آتا ہے تو باطل مٹ جاتا ہے اور ظالم مٹنے کیلئے ہے انہوں کا کہنا تھا کہ غزہ کے مظولم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کی سیاسی واخلاقی اور ایمانی حمایت جاری رکھیں گے۔