استحکام پاکستان فائونڈیشن کی جانب سے احسن فرید کوستارہ پاکستان میڈل سے نوازا گیا

پہلے انہیں قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، چیئرمین وزیراعلی ٹاسک فورس جیل رانا منان نے میڈل پہنایا

جمعرات 20 مارچ 2025 14:43

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)استحکام پاکستان فائونڈیشن کی جانب سے سابق سی ای او ایجوکیشن ننکانہ احسن فرید کوستارہ پاکستان میڈل سے نوازا گیا،پہلے انہیں قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا،انہیں یہ میڈل ای لائبریری آڈیٹوریم سپورٹس کمپلیکس قذافی سٹیڈیم لاہور میں قومی سطح کی پروقار تقریب میں دیا گیا،انہیں میڈل متعدد یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر ز،ملک بھر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے بیوروکریٹ،انتظامی عہدید ا ر ا ن اور نامور سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی، واضح رہے کہ استحکام پاکستان فانڈ یشن مثالی فرائض منصبی،اعلی کارکردگی اور انسانیت کی بے لوث خدمت سر انجام دینے والی شخصیات کو قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے سرفراز کرتی ہے،اس حوصلہ افزائی سے ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ملک و قوم کی خدمت کانیا جوش و جذبہ پیدا ہوتا ہے، میڈل ملنے پر مختلف سماجی و تعلیمی شخصیات سابق وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر سلطان طارق باجوہ،سابق ارکان اسمبلی چوہدری طارق محمود باجوہ،حاجی رانا محمد ارشد ایم پی اے،عوامی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر میاں طارق جمیل احمد، انجمن میلاد مصطفے کے صدر پیر محمد ضیا المصطفی رضوی، حاجی محمد امین حبیبی،ڈاکٹر محمد ارشد مصطفائی،چوہدری محبوب احمدنے احسن فرید کی خدمات کو سراہا اور میڈل کی مبارک با دپیش کی۔