آصف علی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 300 چھکے مکمل کرنیوالے دوسرے پاکستانی بیٹر بن گئے

33 سالہ بیٹر ابتک ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 292 میچز کی 264 اننگز میں 22.42 کی اوسط اور 147.94 کے سٹرائیک ریٹ سے 4687 رنز سکور کرچکے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 20 مارچ 2025 14:37

آصف علی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 300 چھکے مکمل کرنیوالے دوسرے پاکستانی بیٹر ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 مارچ 2025ء ) قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 300 چھکے مکمل کرنے والے محض دوسرے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں ۔ 
33 سالہ آصف علی نے نیشنل کپ ٹی ٹونٹی میں فیصل آباد کی نمائندگی کرتے ہوئے ایبٹ آباد کیخلاف 10 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 16 رنز سکور کیے اور اس دوران ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 300 چھکے لگانے والے محض دوسرے پاکستانی بیٹر بھی بن گئے۔

(جاری ہے)

 
آصف علی اب تک ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 292 میچز کی 264 اننگز میں 22.42 کی اوسط اور 147.94 کے سٹرائیک ریٹ سے 4687 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 1 سنچری اور 15 نصف سنچریاں شامل ہیں ، وہ اب تک اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر میں 315 چوکے اور 301 چھکے لگا چکے ہیں ۔ 
پاکستان کی جانب سے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ شعیب ملک کے پاس ہے جو اب تک 512 اننگز میں 422 چھکے لگا چکے ہیں ۔ فخر زمان 267 اننگز میں 281 چھکے لگا کر اس فہرست میں تیسرے، افتخار احمد 264 اننگز میں 259 چھکوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اب تک ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 207 چھکے لگا چکے ہیں ۔