پاکستان کی زمین نے مجاہد عاشق رسولؐ پیدا کئے جن میں ایک عظیم نام غازی عبدالقیوم شہید کا ہے، شاہد غوری

جمعرات 20 مارچ 2025 23:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء) نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ ناموس مصطفی ﷺ کے تحفظ کیلئے جان نچھاور کرنیوالوں کا نام تاقیامت تک چمکتا رہیگا،یہود ونصاریٰ کے ایجنٹ پاکستان میں ناموس رسالت ایکٹ کو کمزور کرنے کے درپے ہیں ،یہود نصاریٰ کو واضع کہنا چاہتے ہیں عاشقان رسول مرسکتے ہیںمگر نبی کریم کی شان میں ہرزہ سرائی برداشت نہیں کرسکتے ،ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے غلامان مصطفی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،حکومت توہین رسالت ﷺکے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے ،غازی عبدالقیوم شہید نے آقا کریم ﷺ کی کی ناموس کی چوکیداری کا حق ادا کردیا ،غازی عبدالقیوم شہید کا شمار عظیم عاشقان رسول میں ہوتا ہے اور ان کا نام ہمیشہ زندہ وجاوید رہے گا ،ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ کرناہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے ،غازی عبدالقیوم شہید نے نتھورام کو واصل جہنم کرکے پیغام دے دیا کہ عاشق رسول سر تو کٹا سکتا ہے مگر نبی کریم کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا،پاک سر زمین نے ہر دور میں گستاخ رسول کے خاتمے کیلئے عاشق رسول کو جنم دیا ہے ،پاکستان آج اسلام کا قلعہ اسی لئے مانا جاتا ہے کہ یہاں عاشقان رسول بستے ہیں ،غازی علم دین شہید ،غازی عبدالقیوم ،غازی ممتاز حسین قادری تحفظ ناموس رسالت کے پیکر اور عالم اسلام کے ہیرو ہیں ،نتھورام نے ہسٹری آف اسلام کے نام سے ایک کتاب لکھی جس میں حضور اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی تھی ،مرد مجاہد غازی عبدالقیوم شہید نے نتھورام کو بھری عدالت میں واصل جہنم کرکے اپنی گرفتاری پیش کردی ،انگریزوں کی عدالت نے ہندئوں کے دبائو پر عاشق رسول غازی عبدالقیو م شہید کو سزائے موت سنادی ،19مارچ1935کو کراچی کی سینٹرل جیل میں آپ کو پھانسی دے دی گئی ،آپ کی لازوال قربانی کے سبب مسلمانوں نے حرمت رسول کی تحریک چلائی جس میں آپکے وکیل نے بھری عدالت میں کہا کہ حرمت رسول کا تحفظ کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے ان خیاالات کا اظہار انہوں نے غازی عبدالقیوم شہید کے یوم شہادت پر مزار پر چادر پوشی اور دعا کے بعد زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ ،کراچی رابطہ کمیٹی کے انور سجاد قادری ،بزم محبان اعلیٰحضرت کے صدر وسیم عطاری ،صوفی محمد حسین لاکھانی ودیگر موجود تھے، محمد شاہد غوری کا کہناتھا کہ پاکستان کی زمین نے مجاہد عاشق رسول پیدا کئے جن میں ایک عظیم نام غازی عبدالقیوم شہید کا ہے، پاک سر زمین کی مٹی میں لبیک یارسول اللہ کہنے والوں کا لہو شامل ہے ،ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں ایسی پاک سر زمین ملی ،ہمیں اپنی زمین سے محبت کرتے ہوئے ملک واسلام دشمن قوتوں کو شکست دینی ہے ،اسلام و ملک دشمن قوتیں ایک بار پھر مسلمانوں کے دلوں سے حب رسول کو ختم کرنے کیلئے بے حیائی کو فروغ دے رہی ہیں ،اسلام کی سربلندی کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ، غازی عبدالقیوم شہید ،غازی علم دین شہید اور غازی ممتاز قادری کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے کلمہ حق بلند کیا اور باطل قوتوں کو واصل جہنم کیا۔