کراچی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن‘بین الاقوامی منشیات فروش گرفتار

جمعرات 20 مارچ 2025 23:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2025ء)ڈی آئی جی ساوتھ کی سربراہی میں کراچی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈی آئی جی ساوتھ کے مطابق ڈیفنس پولیس نے کراچی کے علاقے قیوم آباد چورنگی سے بین الاقوامی منشیات فروش گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ ملزم منشیات کراچی سے سعودی عرب، قطر، تھائی لینڈ، ملائیشیا لے جاتا تھا۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔