آراے بازار پولیس کی کارروائی،والد کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے والد عبدالقیوم کو زخمی کیا جو ہسپتال میں دم توڑ گیا

جمعرات 20 مارچ 2025 20:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)آراے بازار پولیس نے جائیداد کے تنازعہ پر اپنے والد کو قتل کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جائیداد کے تنازعہ پر اپنے والد کو قتل کرنے والے ملزم عبدالباسط کو گرفتار کرلیا، ملزم عبدالباسط نے فائرنگ کرکے اپنے والد عبدالقیوم کو زخمی کیا جو ہسپتال میں دم توڑ گیا،واقعہ کا مقدمہ گزشتہ ماہ درج کیا گیا تھا،ملزم وقوعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا،آراے بازار پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام زرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔