- علی وزیر پشتون سیاسی قومی تحریک کے ایک اہم رہنما ہے اور ان کے خاندان کی قربانیوں کی ایک طویل تاریخ ہے ، عوامی نیشنل پارٹی

جمعرات 20 مارچ 2025 21:50

3کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2025ء)پشتون ملتپال سیاسی پارٹیوں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے ،عوامی نیشنل پارٹی کے صدر صدر اصغر خان اچکزئی ،نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان خان اور پشتون تحفظ موومنٹ کے صوبائی کوآرڈینیٹر نور باچا نے اپنے مشترکہ بیان ممتاز پشتون ملت پال پی ٹی ایم کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو مسلسل تھری ایم پی او میں آٹھ ماہ سے قید میں رکھنے اور اس ناروا اور غیر قانونی عمل کے خلاف علی وزیر کی جانب سے سکھر جیل میں تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ علی وزیر کے جان کو خطرات لاحق ہے لہذا فارم 47 کی حکومت فی الفور علی وزیر کو رہا کریں ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ علی وزیر پشتون سیاسی قومی تحریک کے ایک اہم رہنما ہے اور ان کے خاندان کی قربانیوں کی ایک طویل تاریخ ہے اور ان کے خاندان نے پشتونخواوطن اور بالخصوص وسطی پشتونخوامیں امن کی خاطر اور دہشتگردی کے خلاف شہدا کی لمبی فہرست ہے مگر ہمارے ملک کے استعماری حکمرانوں نے ان کو امن کی بحالی کے لئے مسلسل سزا دے رہے ہیں اور اگست 2024 کو اسلام آباد میں ایک من گھڑت اور جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا اور پھر ملک کے مختلف صوبوں اور اضلاع میں تھری ایم پی او کے تحت جیل میں رکھا گیا اور ملتپال سیاسی جماعتوں نے تمام جنوبی پشتونخوا میں علی وزیر کی رہائی کے لئے تحریک چلائی اور پھر حکومت نے حب سے سکھر جیل منتقل کیا اور اب علی وزیر نے گزشتہ چار دنوں سے اپنی رہائی کے لئے تادم مرگ بھوک ہڑتال کی ہے جس کی وجہ ان کے صحت کو شدید خطرات لاحق ہے اور خدانخواستہ کچھ بھی ہو سکتا ہے لہذا حکومت علی وزیر کو فی الفور رہا کریں۔