خیبرپختونخوا حکومت نے اعلیٰ سطحی انتظامی ردوبدل کرتے ہوئے 28 افسران کے تبادلے کر دیے

جمعرات 20 مارچ 2025 22:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) خیبرپختونخوا حکومت نے اعلیٰ سطحی انتظامی ردوبدل کرتے ہوئے 28 افسران کے تبادلے کر دیے، جس کا باضابطہ اعلامیہ محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق گریڈ 19 کے خالد محمود کو ڈائریکٹر خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ڈائریکٹر کے پی ریونیو اتھارٹی حافظ اللہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسی طرح گریڈ 19 کے میزاعلیٰ کو ایڈیشنل کمشنر بنوں تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل کمشنر بنوں عبدالکبیر خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔مزید برآں، گریڈ 18 کی عائدہ قریشی کو سیکریٹری ٹو کمشنر ہزارہ ڈویژن، گریڈ 18 کے کشمیر خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی کرک، عبداللطیف کو ڈپٹی ڈائریکٹر خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی، شاہد رفیق کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور نعمان علی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی سوات تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح گریڈ 18 کے نجیب اللہ کے خدمات ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے حوالے کر دی گئی ہیں، محمد عمر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی لکی مروت، جبکہ ارشاد علی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر مقرر کیا گیا ہے۔محکمہ خزانہ سے جاری ایک اور اعلامیہ کے مطابق تعیناتی کے منتظر گریڈ 18 کے پی ایم ایس آفیسر نجیب اللہ کو ڈپٹی سیکریٹری لٹیگیشن، اشفاق احمد کو ڈپٹی سیکریٹری پی ایف سی، جمال احمد کو ڈپٹی سیکریٹری ریگولیشن ٹو، صبا داد خان کو ڈپٹی سیکریٹری سیکشن سیون، شہاب الدین کو ڈپٹی سیکریٹری ضم اضلاع اور فضل الہی کو ڈپٹی سیکریٹری فائیو محکمہ فنانس تعینات کیا گیا ہے۔

مزید برآں، ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 کے پی ایم ایس افسر فیصل اسماعیل کو اسسٹنٹ کمشنر نواگئی باجوڑ، سلمان یوسف کو اسسٹنٹ کمشنر لاچی کوہاٹ، حضرت بلال کو اسسٹنٹ کمشنر تحت نصرتی ضلع کرک، محمد یونس کو سیکشن آفیسر ہائر ایجوکیشن، سید سردار بادشاہ کو سیکشن آفیسر فنانس، احسان اللہ کو اسسٹنٹ کمشنر ثمر باغ دیر لوئر تھری اور سید احمد عباسی کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عادنزئی دیر لوئر تعینات کیا گیا ہے۔