پاکستان کو آئی ایم ایف سے جلد خوشخبری ملے گی، وزیرخزانہ

آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں، سینیٹر اور نگزیب کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 21 مارچ 2025 16:11

پاکستان کو آئی ایم ایف سے جلد خوشخبری ملے گی، وزیرخزانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے جلد خوش خبری ملے گی۔میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں، اس کے ساتھ یہ بات چیت آخری مراحل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جلد مکمل ہو جائیں گے، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی نظم و ضبط کے اہداف حاصل کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :