افغانستان کیساتھ خراب تعلقات کا اثر پورے ملک پر پڑ رہا ہے، بیرسٹر سیف

ْگورننس گیپ کا بیان جعلی وفاقی حکومت کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے، ترجمان پختونخوا حکومت

جمعہ 21 مارچ 2025 19:56

افغانستان کیساتھ خراب تعلقات کا اثر پورے ملک پر پڑ رہا ہے، بیرسٹر سیف
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ خراب تعلقات کا اثر خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک پر پڑ رہا ہے۔جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورننس گیپ کا بیان جعلی وفاقی حکومت کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے، وفاق میں چچا اور پنجاب میں بھتیجی نے بیڈ گورننس کے ریکارڈز قائم کیے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاق کی افغانستان کے ساتھ سردمہری نے بھی پورے خطے کے امن کو سبوتاژ کیا ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان کے ساتھ خراب تعلقات کا براہ راست اثر خیبر پختون خوا اور پورے ملک پر پڑ رہا ہے۔ جعلی حکومت کا ملک میں بیڈ گورننس، دہشت گردی کو فروغ دینے کا سبب بن رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق خیبر پختونخوا کے فنڈز روک کر صوبے میں بھی بیڈ گورننس کو فروغ دینے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے، اس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف صوبے کی مدد نہ کرنا وفاقی حکومت کی بے حسی کی انتہا ہے۔ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کا محض تماشا دیکھ رہی ہے۔