لاہور، مختلف واقعات کے دوران مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

جمعہ 21 مارچ 2025 22:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2025ء)لاہور میں مختلف واقعات کے دوران مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ہنجروال، ملتان روڈ اورنج اسٹیشن کے قریب راہ گیر نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت 19 سالہ اسد کے نام سے ہوئی، جو شیخوپورہ کا رہائشی تھا۔

(جاری ہے)

ہلاکت بظاہر طبعی موت معلوم ہوتی ہے، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔دوسرے شخص کی لاش داتا دربار، پناہ گاہ کے قریب فٹ پاتھ سے ملی۔ متوفی کی شناخت 40 سالہ ثقلین مسعود کے نام سے ہوئی، جو سرائے عالمگیر کا رہائشی تھا۔ متوفی نشے کا عادی تھا، ہلاکت بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی، پولیس کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔