قومی اسمبلی اجلاس ،کوشش ہے بولانا اور جعفر ایکسپریس کو جلد بحال کیا جائے ،وزیر مملکت برائے ریلوے

جمعہ 21 مارچ 2025 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2025ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ریلوے کی اپنی ایک فورس ہے، دو ہزار 802 پولیس اہلکار ہیں،پہلے 13 اہلکار بلوچستان کی ٹرینوں پر ہوتے تھے،اب 22 اہلکار ہوں گے،واک تھرو گیٹس اور اسکینرز نئے لگائے جارہے ہیں ،کوشش ہے جلد بولان اور جعفر ایکسپریس کو بحال کیا جائے اجلاس میں وزارت مذہبی امور سے متعلق سوال کا جواب نہ ملنے پر ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ ہمیں پیر تک جواب دیں ورنہ سیکرٹری اور منسٹری کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ،قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں وقفہ سوالات میں پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پانچ سالوں میں ریلوے میں 537 حادثات ہوئیاس پر کوئی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انسانی غلطی کی وجہ 217 حادثات ہوئے ہیں جس پر وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے کی اپنی ایک فورس ہے، دو ہزار 802 پولیس اہلکار ہیں،پہلے 13 اہلکار بلوچستان کی ٹرینوں پر ہوتے تھے،اب 22 اہلکار ہوں گیواک تھرو گیٹس اور اسکینرز نئے لگائے جارہے ہیں کوشش ہے جلد بولان اور جعفر ایکسپریس کو بحال کیا جائے اجلاس میں رکن اسمبلی شازیہ ثویبہ نے کہا کہ رنگ گورا کرنے والے کریم میں مرکری کی تعداد زیادہ ہوتی ہے،جو کینسر بناتے ہیں،جس پر وزیر مملکت مختار احمد ملک نے کہا کہ نان میڈیکیٹڈ کاسمیٹکس کا ڈریپ سے کوئی تعلق نہیں ہے مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ نان میڈیکیٹڈ کریمز کو کون اون کر رہا ہی جس پر وزیر مملکت نے کہا کہ نان میڈیکیٹڈ پی ایس کیو سی اے کے دائرہ اختیار کے اندر آتا ہے انہوں نے کہا کہ پمز 1200 بستروں پر مشتمل ہیڈیلی8 ہزار مریض آتے ہیں آئی 16 میں ایک اور ہسپتال پلان کر رہے ہیں،اس کے بعد پمز پر لوڈ کم ہو جائے گا رکن اسمبلی شازیہ ثویبہ نے کہا کہ 75 پولیو کے وہ کیسز ہوئے ہیں جو پہلے سے ویکسینیٹڈ تھے جس پر مختار احمد ملک نے کہا کہ ہم اسپیشل مہم شروع کرنے جارہے ہیں اجلاس میں وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ہم نے اپنی فیول کاسٹ کم کرنے کے لئے پی ایس او کے ساتھ کنٹریکٹ بہتر کیا ہیپاکستان ریلویز کی بجلی کا بوجھ آدھا ہو گیا ہے، فریٹ بالکل فیزایبل ہیاجلاس میں رکن اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ سسٹم کو بہتر کرنے کی جو تفصیلات فراہم کی ہیں وہ کب تک مکمل ہوں گی احمد سیلم صدیقی نے کہا کہ کوئٹہ اسٹیشن میں دہشتگردی کے واقعہ کے بعد ریلوے حکام نے بتایا تھا کہ پولیس کی نفری بہت کم ہے جس پر بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ریلوے پولیس کی ایک ہزار بھرتیوں کا عمل جاری ہے اجلاس میں عالیہ کامران کے سوال پر وزیر مملکت برائے مذہبی امور کیسو مل کھیئل داس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری منسٹری میں مجھے بریف نہیں کیا گیامجھے وزیر اعظم نے جو قلمدان دیا ہے میں سوال کے جواب کا ذمہ دار ہوں ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ ہمیں پیر تک جواب دیں ورنہ سیکرٹری اور منسٹری کے خلاف ایکشن لیا جائے گا،آپ کو بریفنگ کیوں نہیں دی گئی،انہوں نے پارلیمنٹ کو سنجیدہ کیوں نہیں لیا۔