
سپریم کورٹ ،آئینی بینچ میں کلائمیٹ چینج اتھارٹی کے قیام سے متعلق درخواست کی سماعت
جمعہ 21 مارچ 2025 23:18
(جاری ہے)
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ تیسری بار چیئرمین کی تقرری کا اشتہار جاری کیا گیا ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ پچھلے دو اشتہارات کیوں کامیاب نہیں ہوئے؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے وضاحت کی کہ شارٹ لسٹ کیے گئے تینوں سرفہرست امیدوار دوہری شہریت کے حامل پائے گئے جبکہ حکومتی پالیسی اعلیٰ عہدوں پر دوہری شہریت کے حامل افراد کی تقرری پر پابندی عائد کرتی ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ صوبوں سے ممبران کو پہلے ہی اتھارٹی میں تعینات کیا جا چکا ہے۔۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ٹیکنوکریٹس کی نامزدگی کے لیے صوبوں سے رابطہ کیا جائے گا جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا اتھارٹی کے رولز بنائے گئے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ رولز کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جسے منظوری کے لیے وزارت قانون کو بھیجا جائے گا۔سماعت کے دوران سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ذوالفقار یونس نے عدالت کو بتایا کہ پچھلی بار 752 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ شارٹ لسٹ کیے گئے دیگر دو امیدواروں پر غور کیوں نہیں کیا گیا۔ سیکرٹری نے جواب دیا کہ باقی دو امیدوار مکمل طور پر معیار پر پورا نہیں اترتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ درخواست گزار بیرون ملک مقیم ہیں اور انہیں پاکستان آنے میں تاخیر کا سامنا ہے۔درخواست گزار کے وکیل میاں سمیع الدین نے عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بنیادی حقوق سے متعلق کیس ہے اور خالصتاً پاکستانی ماہر کی تلاش مشکل لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی 2017 سے غیر فعال تھی۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
-
پی ٹی آئی کو مخصو ص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے دورہ، انڈر پاس پر تعمیراتی کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا
-
کانگریس ارکان کا امریکی صدر سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
-
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
چیئرمین سینیٹ کی مراکش کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پہلے ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم 2025 میں شرکت
-
اگر ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل ہوا تو پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.