اسلام آباد، راولپنڈی میں 22اور 23مارچ کو بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند

جمعہ 21 مارچ 2025 21:50

اسلام آباد، راولپنڈی میں 22اور 23مارچ کو بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)اسلام آباد، راولپنڈی میں 22اور 23مارچ کو بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا۔جاری بیان میں ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے بتایا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی میں 22اور 23مارچ کو بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا، بڑی گاڑیوں کا داخلہ 22مارچ دوپہر 12سے 23 مارچ سہ پہر 3بجے تک بند ہوگا۔

(جاری ہے)

پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ آنے والی بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا پر روک دیا جائے گا، پشاور سے براستہ موٹروے پر آنے والی بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا۔ لاہور سے براستہ موٹر وے آنے والی بڑی گاڑیاں چکری انٹرچینج پر روک دی جائیں گی، لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ آنے والی بڑی گاڑیوں کو مندرا ٹول پلازہ پر روک دیا جائے گا۔ترجمان موٹروے نے بتایا ہے کہ کشمیر اور مری سے آنے والی بڑی گاڑیاں17میل ٹال پلازہ سی20کلو میٹر پہلے روک دی جائیں گی۔