معروف میوزک ڈائریکٹر ،موسیقار ثار بزمی کی برسی ہفتہ کو منائی گئی

ہفتہ 22 مارچ 2025 17:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2025ء) معروف میوزک ڈائریکٹر اور موسیقار نثار بزمی کی برسی ہفتہ کو منائی گئی۔ نثار احمد بزمی 1924 میں ممبئی میں پیدا ہوئے۔ 1939 میں انہوں نے آل انڈیا ریڈیو سے بطور آرٹسٹ کام کا آغاز کیا اور ان کا پہلا گانا 1944 میں بمبئی ریڈیو اسٹیشن پر نشر ہوا۔

(جاری ہے)

ان کی پہلی فلم، "جمنا پار" 1946 میں ریلیز ہوئی اور انہیں پہلے درجے کے موسیقار کے طور پر شناخت ملی۔

نثار بزمی نے ہندوستان میں 40 سے زائد فلموں کے لیے گیت ترتیب دیے، جن میں سے 28 پاکستان ہجرت کرنے سے پہلے ریلیز ہوئے۔انہوں نے 60 سے زائد پاکستانی فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔نثار بزمی 22 مارچ 2007 میں کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی برسی کے موقع پر شوبز انڈسٹری اور گلو کار و موسیقار برادری نے نثار بزمی کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔