تھانہ سچل کے اے ایس آئی امداد ڈاھانی کے قتل مقدمے ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار

ہفتہ 22 مارچ 2025 22:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2025ء) لاڑکانہ میں چند روز قبل مسلحہ ملزمان کے حملے میں قتل ہونے والے تھانہ سچل کے اے ایس آئی امداد ڈاھانی کے قتل مقدمے ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں علی حیدر ولد علی گوہر عمرانی اور بدل ولد علی گوہر عمرانی شامل ہیں۔ مقتول اے ایس آئی امداد علی ڈاھانی کے بھائی معشوق علی کی مدعیت میں تھانہ حیدری میں مقدمہ 2025/48 زیر دفعہ 302، 337 ایچ ٹو، 148، 149، کے تحت درج ہے۔ پولیس کی جانب سے درج مقدمے کی تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :