
آج ہمیں سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ہم ان پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں
ہمیں قومی سلامتی کو مستحکم اور معیشت کو بحال کرنے پر توجہ دینا ہوگی، پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ تمام اختلافات سے بالاتر ہو کر، تقسیم اور منفی رجحانات کو مسترد کریں۔ صدر مملکت آصف زرداری
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 22 مارچ 2025
20:08

(جاری ہے)
قراردادِ پاکستان کی روح ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ کامیابی کے حصول کیلئے ہمیں اتحاد، ایمان اور تنظیم کو مشعل راہ بنانا چاہیے۔ ہمیں قومی سلامتی کو مستحکم کرنے، معیشت کو بحال کرنے، زراعت کو ترقی دینے، توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے اور اپنی نوجوان نسل کے لیے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دینا ہوگی۔
ہر پاکستانی کی فلاح و بہبود کے لیے صحت اور سماجی بہبود میں سرمایہ کاری کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تا کہ کوئی بھی پاکستانی پیچھے نہ رہ جائے۔ بابائے قوم کے دیے گئے اصولوں کے مطابق خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے، پاکستان پرامن بقائے باہمی، علاقائی استحکام اور باہمی تعاون کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ہم اپنے ہمسایہ ممالک اور عالمی برادری کے ساتھ باہمی احترام اور مشترکہ ترقی کی بنیاد پر مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ ساتھ ہی، ہم اپنی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے دفاع کیلئے بھی ثابت قدم رہیں گے۔ ہماری مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، اور ہم ان کی جرات اور لگن کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آج کے دن، ہم جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں جو اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ پاکستان عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر فوری اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائے، تاکہ کشمیری اور فلسطینی عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکیں۔ ہمارا سفر مشکل ضرور ہے، لیکن ناممکن نہیں۔ وہی جذبہ جس نے پاکستان کو وجود بخشا، ہمیں ایک روشن مستقبل کی طرف لے جا سکتا ہے۔ پاکستان کی اصل طاقت اس کے عوام میں ہے۔ ان کی ہمت، محنت اور حب الوطنی نے ہمیشہ اس ملک کو مشکل ترین حالات سے نکالاہے۔ میں ہر پاکستانی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر، تقسیم اور منفی رجحانات کو مسترد کرے اور ایک خوشحال،ہمہ گیر اور انصاف پر مبنی پاکستان کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرے۔ آئیے! اپنے ہیروز کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ایک مضبوط، متحد اور خوشحال پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
-
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.