مجاہد اول سردار عبد القیوم حسن کردار کا نقش تا بند ہ تھے، سردارواجد خان عباسی

سردار عبد القیوم کے افکار پر عمل پیرا ہوکر ہی قوم ترقی کر سکتی ہے،پاکستان مسلم کانفرنس وانجمن اتحاد عباسیہ کے مرکزی رہنما مرحوم کی دسویں برسی کے موقع پر پیغام

ہفتہ 22 مارچ 2025 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء) سردار عبد القیوم خان حسن کردار کا نقش تابندہ تھے ان کی پوری زندگی سیاسی، سماجی اور مذہبی لحاظ سے ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔ان کی عسکری زندگی بھی ہمیں جرأت و بہادری کا اور عزم و ہمت کا درس دیتی ہے۔ یہ باتیں مسلم کانفرنس کراچی ڈویژن کے روح رواں،انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور ممتازکاروباری وسماجی شخصیت واجد خان عباسی نے مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان عباسی کی دسویں برسی کے موقع پر مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہیں۔

انہو ں نے کہا کہ مجاہد اول سردار عبد القیوم خان نے 23اگست 1947 کو نیلا بٹ کے مقام پر سب سے پہلے گولی چلا کر کشمیر کی آزادی کے لیے جنگ کا آغاز کیا تھا جس کی بنیاد پر بھارت سے ہزاروں مربع میل پر مشتمل کشمیر چھینا گیا جسے أج ہم آزاد کشمیر کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کی موجودہ حیثیت داراصل ان کی کاوشوں کانتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار محمد عبد القیوم خان عباسی نے سیاسی، سماجی اور عسکری محاظ پر ناقابل فراموش کارنامے سر انجام دیے۔

ان کا انتقال 22رمضان المبارک 2015مئن ہواتھا ہمیں انہیں سوشل میڈیا کے ذرائع سمیت ہرسطح پر ان خصوصی تذکہ کرتے ہو? ان کی بلندء درجات کیلیے خصوصی طور پر دعا اورایصال ثواب کا اہتما م کرنا چاہئے۔مجاہد اول سردار عبد القیوم حسن کردار کا نقش تا بند ہ تھے۔