مساجد تعمیر کرنے والے اپنے لئے جنت میں گھر تعمیر کرتے ہیں، سید فخیم نقوی

دنیا میں جو شخص رب کی رضا کیلئے مسجد تعمیر کرتا ہے اس کیلئے جنت میں گھر بنا دیا جاتا ہے، افتتاح پر خطاب

اتوار 23 مارچ 2025 11:00

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء)المعراج ویلفیئر فانڈیشن چک نمبر42مرڑ کے زیر اہتمام محلہ نکو پورہ میں تعمیر ہونے والی نئی مسجدکو نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا،مسجد کا باقاعدہ افتتاح آستانہ عالیہ مکان شریف بھلیر119 کے سجادہ نشین سیدفخیم نقوی،پی پی132کے سابق امیدوار کرنل(ر) امانت علی نے کیا،اس ضمن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جسکی صدارت چیئر مین فانڈیشن حاجی محمد افضل ملک پرنسپل گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی سکول نے کی،ملک سجاد حسین آف سعودیہ نے خصوصی شرکت کی،تقریب میں عوامی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر میاں طارق جمیل،ریسکیو1122کے کمیونٹی انسٹرکٹر رانا فیصل اقبال،ایس ڈی او محمد اکمل، محمد شہباز مرزا،سابق کونسلر ملک محمد اسلم،ملک عبدالحق فوجی سمیت معززین حلقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مسجد کیلئے ملک سجاد حسین نی78لاکھ روپے کی خطیر رقم فراہم کی،مہمانان خصوصی نے مسجد کی تعمیرپر ملک سجاد حسین کی کاوش کو خراج تحسین پیش کیا،پیر سیدفخیم نقوی اور کرنل(ر)امانت علی نے کہا کہ مساجد بنانا نبی کریمؓ کی سنت ہے، مساجد تعمیر کرنے والے اپنے لئے جنت میں گھر تعمیر کرتے ہیں، دنیا میں جو شخص رب کی رضا کیلئے مسجد تعمیر کرتا ہے اس کیلئے جنت میں گھر بنا دیا جاتا ہے،قیامت کے دن مساجد کو بیت اللہ شریف کے سا تھ ملایا جائیگا اور بیت اللہ شریف کو جنت سے ملایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ مساجد تعمیر کرناسنت ہے لیکن اس کو آباد کرنافرض ہے، مساجد بنانے میں جو اپنی بساط کے مطابق خرچ کرے گا،اللہ تعالی اسے بہت بڑا ثواب عطا فرمائیں گے، وہ لوگ خوش قسمت ہیں جو مساجد تعمیر کرتے ہیں، جب تک یہ مساجد قائم رہیں گی، اس وقت تک ان لوگوں کو ثواب ملتا رہے گا، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ہمیں مساجد تعمیر کرنے اور انہیں آباد کرنے کی توفیق عطا فرمائے، حاجی محمد افضل ملک نے کہا کہ انسانیت کی خدمت اور خدا سے تجارت میں ترقی کا راز پوشیدہ ہے، میرے خاندان نے ترقی کا راز جان لیا ہے، سعودی عرب کی معروف کاروباری سماجی شخصیت اور میرے بھائی ملک سجاد حسین انسانیت کی خدمت کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔