زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں یوم پاکستان تقریبات کا انعقاد

اتوار 23 مارچ 2025 14:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2025ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں یوم پاکستان تقریبات کا انعقاد کیا گیاسینئر ٹیوٹر آفس کے زیراہتمام نیو سینیٹ ہال میں سیمینار ہوا جس میں لیبارٹری ہائی سکول کے طلبہ نے ملی نغمے پیش کیے اور ایڈمن بلاک سے کلاک ٹاور تک واک کی گئی۔ملک کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے عزم اور قربانیوں کو اجاگر کرنے والے خاکے بھی پیش کیے۔

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے لیے قائداعظم کے فرمان کے مطابق اتحاد، ایمان اورتنظیم اولین شرط ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کی پیغامات کو مشعل راہ بناتے ہو ئے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا وطن عظیم قربانیوں کے بعد دنیا کے نقشے پر آیا ہے اب ہمارا فرض ہے کہ ہم ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جائیں۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ قرارداد پاکستان میں ہمارے عظیم رہنماؤں نے مسلم قومیت کے لیے الگ ملک کا مطالبہ کیا اور یہ ملک ایک عظیم نعمت ہے جس کو منفرد پہچان کے ساتھ ترقی و کامرانی کے حصول کیلئے محنت کر نا ہو گی پرنسپل آفیسر سٹوڈنٹس افیئر پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ترقی کے لئے تمام صلا حیتیں بروئے کار لائیں پرنسپل کمیونٹی کالج ڈاکٹر عبدالغفار نے کہا کہ قرارداد پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ہے۔ انہوں نے شہریوں کو ملک کی ترقی میں اپنے انفرادی کردار پر روشنی ڈالی اس موقع پر ڈاکٹر اظہار احمد خاں اور ڈاکٹر محمد طیب نے بھی خطاب کیا۔