
دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ملک محمد احمد خان
دہشتگرد تنظیموں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا، پاکستان کا استحکام ہمارے اتحاد اور عزم سے جڑا ہوا ہے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور میں یوم پاکستان کے موقع پر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور میں پرچم کشائی کی تقریب سپیکر پنجاب اسمبلی کا ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ، اصلاحات ،ہنر مند قیدیوں کیلئے اقدامات خوش آئند ہیں‘ گفتگو
اتوار 23 مارچ 2025 15:00
(جاری ہے)
تقریب میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سعد وسیم شیخ، ڈپٹی کمشنر عمران علی، اور ڈی پی او عیسی خاں سکھیرا بھی شریک ہوئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے قائداعظم کے اصولوں کو اپنانا ہوگا، اور نوجوانوں کو اپنی محنت اور جدوجہد سے پاکستان کا روشن مستقبل یقینی بنانا ہوگا۔وزیر مملکت ملک رشید احمد خان نے کہا کہ پاکستان عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، اور اس کی حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ یکجہتی اور محنت سے کرنا ہوگا۔ ممبر صوبائی اسمبلی ملک سعید احمد خان نے وطن کی حفاظت میں جانیں نچھاور کرنے والے شہدا ء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے محسنوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے قیدیوں کے ساتھ افطار کی خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر نعت خوانی اور تلاوت قرآن پاک کے مقابلے منعقد کیے گئے، جن میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے قیدیوں کو انعامات دیے گئے۔تقریب میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات نوید رف، سپرنٹنڈنٹ میاں عمیر، ممبر پنجاب بار کونسل ملک ریاض احمد خان اور چیئرمین عفیرا فانڈیشن زبیر خان بھی شریک تھے۔ملک محمد احمد خان نے جیل میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم جوتے، فرنیچر اور بلب بنانے کے کارخانوں کا بھی دورہ کیا اور قیدیوں کی ہنر مندی کو سراہا۔ اس دوران ایک قیدی کی جانب سے تیار کردہ خصوصی کرسی انہیں پیش کی گئی جس پر اسپیکر اسمبلی نے کاریگر کو 50 ہزار روپے انعام دیا۔انہوں نے جیل اصلاحات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جو کام گزشتہ 30 سال میں نہیں ہو سکے، وہ اس حکومت میں ممکن ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق جیلوں میں بہتری کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور قیدیوں کو بہتر سہولیات اور تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔آگے بڑھتے ہوئے، ملک محمد احمد خان نے کہا کہ جیلوں میں جاری اصلاحاتی عمل سے قیدیوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئے گی اور وہ ایک ہنر مند شہری کے طور پر معاشرے کا حصہ بن سکیں گے۔مزید قومی خبریں
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
-
بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا
-
نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.