ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی کی زیر صدارت ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن پر پیش رفت بارے جائزہ اجلاس

اتوار 23 مارچ 2025 15:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2025ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) قیصر عباس رند کی زیر صدارت ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اتوار کو ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر منعقدہ اجلاس میں ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ نے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور آن لائن سسٹم کے تحت سروسز کی فراہمی کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبداللہ نور نے ون ونڈو کاؤنٹر پر آن لائن پیمنٹ سسٹم کے بارے میں بتایا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز آئی ٹی عثمان رامے، خوشنود احمد و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس کے دوران ہوریزن ٹیلی ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ اور پنجاب اربن لینڈ سسٹم انحاسمنٹ کے ساتھ معاہدوں کے تحت پراپرٹی مینجمنٹ سسٹم/ اسٹیٹ مینجمٹ، ان لائن ریکوری، لیگل سیکشن، ٹاؤن پلاننگ، ٹرانسفر سیکشن، انٹیگریشن آف نادرا/بائیو میٹرک، مانیٹرنگ اینڈ رپورٹنگ دیش بورڈ و دیگر سکوپ آف ورک اور ان کی پراگریس کے بارے میں بتایا گیا جس کے مطابق پراپرٹی کی 48 ہزار کے قریب فائلز میں سے 41 ہزار 588 کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل ہو چکی ہے جن میں 2931 کمرشل پراپرٹیز شامل ہیں جبکہ اس سسٹم کے تحت 314 جائیدادیں ٹرانسفر ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے پنجاب بورڈ آف ریونیو سے منسلک پنجاب اربن لینڈ سسٹم انحاسمنٹ (پلس) کے ساتھ معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پراپرٹی کے ریکارڈ کے تحفظ، حکومتی پالیسیوں کے مؤثر نفاذ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے یہ سسٹم بڑی اہمیت کا حامل ہے جس کے بقایا ٹاسک کی جلد تکمیل ناگزیر ہے اس سلسلے میں بعض رکاوٹوں اور مسائل کو دور کرنے کیلئے جامع اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور اس کے ''پلس'' سے منسلک ہونے کے عمل کو شہریوں کے لئے زیادہ زیادہ فایدہ مند بنایا جائے۔ اے ڈی جی نے آن لائن سسٹم کے ذریعے ریونیو کی وصولی کے لئے جاری کردہ چالان کی ریکوری کو روزانہ کی بنیاد پر آپ ڈیٹ رکھنے اور عدم ادائیگی کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں کئے گئے ہمہ جہت اقدامات اور جدید اصلاحات کو کامیابی سے ہمکنار کر کے اعلیٰ نظم و نسق اور تیز رفتار سروس ڈیلیوری کے مقاصد حاصل کرنے کے لئے ڈیجیٹائزیش کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ ایف ڈی اے کے سروسز اور کارکردگی پر عوامی اعتماد مزید مضبوط ہو۔

متعلقہ عنوان :