قائد اور اقبال کا پاکستان آج محمدنوازشریف کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کررہا ہے، عظمی بخاری

اتوار 23 مارچ 2025 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ 23مارچ 1940کو جس الگ وطن کا عہد کیا گیا تھا وہ آج اقوام عالم میں روشن ستارے کی طرح جگمگا رہا ہے۔یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں عظمی بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا مسلم لیگ ہی اس کو سنوار رہی ہے،قائد اور اقبال کا پاکستان آج نوازشریف کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔

ا نہوں نے کہا کہ یوم پاکستان ایک نئی سوچ،نئے حوصلے اور جذبے کا نام ہے، 23مارچ ہمیں دنیا میں منفرد اور عظیم قوم بننے کی یاد دلاتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے کہا کہ الحمداللہ آج پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے،عالم اسلام میں پاکستان اپنی منفر اور الگ پہچان رکھتا ہے، پاکستان آگے بڑھنے کیلئے بنا تھا، اس نے آگے ہی بڑھنا ہے،تمام اندرونی و بیرونی سازشوں کا قلع قمع کرتے ہوئے اس عظیم قوم نے خوشحالی کا سفر طے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے افواج پاکستان کی ناقابل فراموش خدمات ہیں، ارض پاک کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداقوم کے ماتھے کا جھومر ہیں،قوم اپنے عظیم شہداکی قربانیوں پر فخر کرتی ہیں جبکہ ہمارے شہدا ء اور غازی ہمارے ہیروز ہیں۔