بیگم نصرت بھٹو نے دشواریوں سے گزر کر سیاسی سفر طے کیا ، سحر کامران

مادر جمہوریت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے عزم پر ہمیشہ ثابت قدم رہیں، رہنما پیپلز پارٹی کا بیان

اتوار 23 مارچ 2025 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء)پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما وممبر قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو نے دشواریوں سے گزر کر سیاسی سفر طے کیا ۔ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے 96 ویں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں سحر کامران نے کہاکہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

انہوںنے کہاکہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد بیگم نصرت بھٹو نے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو نے دشواریوں سے گزر کر سیاسی سفر طے کیا ، مادر جمہوریت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے عزم پر ہمیشہ ثابت قدم رہیں۔سحر کامران نے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو نے ہمیشہ پسماندہ اور محروم لوگوں کا ساتھ دیا، خواتین کو بااختیار بنانے اور انکی تعلیم و صحت کی دیکھ بھال کے لئے آواز بلند کی۔انہوںنے کہاکہ مادر جمہوریت کے جمہوری کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مادر جمہوریت تمام پاکستانی خواتین کیلئے مشعل راہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے بیگم نصرت بھٹو کے مشن پر کاربند رہیں گے۔