
ڈاکٹر عافیہ کے قانونی مشیروں اور وکلا کااسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی حکومت کے اختیار کردہ موقف پر انتہائی حیرت اور صدمے کا اظہار
یقین نہیں آتا وزیراعظم وزارت خارجہ کے موقف سے متفق ہیں،حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے سنگین دھوکہ کر رہی ہے،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی/ کلائیو اسمتھ
اتوار 23 مارچ 2025 19:45
(جاری ہے)
* انہیں معقول طبی امداد سے محروم رکھا جاتا ہے۔* رمضان المبارک کے دوران بھی ممتاز اسکالر محترم امام عمر سلیمان کو عافیہ تک رسائی سے محروم رکھا جارہا ہے، جو ان کے روحانی مشیر کے طور پر رضاکارانہ طور پر کام کی پیشکش کرچکے ہیں۔
* عافیہ کی بے گناہی کے ثبوتوں کے باوجود انہیں 86 سال کی سزا پوری کرنے کیلئے قید رکھا جا رہا ہے۔کلائیو اسمتھ نے کہا کہ وزارت خارجہ کا یہ افسوسناک عذر کہ وہ مزید کچھ نہیں کر سکتے، اس بنیاد پر ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر عافیہ سے چند قونصلر دوروں کا انتظام کیا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ویزے کے حصول میں مدد کی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر اقبال آفریدی کو عافیہ سے ملانے میں تعاون کیا ہے اور وزیر اعظم نے صدر بائیڈن کو ایک خط لکھا ہے۔ وزارت خارجہ کی اپنی درخواست میں ٹائپنگ کی غلطی کی گئی ہے اور اب اس رٹ پٹیشن کو خارج کرنے کی درخواست کی جارہی ہے، حالانکہ (ٹائپنگ کی غلطی دراصل وزارت خارجہ کی ہے۔ وزارت خارجہ بزعم خود یہ سمجھ رہی ہے کہ اس کی کوششوں کے تمام مطلوبہ ثمرات حاصل ہوگئے ہی- اور اس درخواست کے سلسلے میں انہیں (وزارت خارجہ )کسی بھی مزید ذمہ داری سے بری الذمہ کر دیا جانا چاہیے۔ وزارت خارجہ کا یہ موقف اس کے باوجود ہے کہ ہیوسٹن قونصلیٹ کی جانب سے عافیہ سے جنسی زیادتیوں کے بارے میں کوئی بامعنی کارروائی نہیں کی گئی۔ ڈاکٹر آفریدی کی جانب سیرپورٹ میں عافیہ کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی اشد ضرورت کے مشورے کے جواب میں وزارت خارجہ نے کچھ نہیں کیا، اور* صدر بائیڈن کی جانب سے وزیر اعظم کے خط کا جواب دینے میں بھی ناکامی ہے، جو ایک سفارتی ناکامی ہے۔ کلائیو اسٹافورڈ اسمتھ نے کہا کہ میں تصور نہیں کر سکتا کہ وزارت خارجہ پاکستان کے ذہن میں کیا ہے۔ کیا وہ امریکی حکومت کی حمایت حاصل کرنے کے لیے اتنے مایوس ہیں کہ انہوں نے دنیا کی سب سے زیادہ مظلوم خاتون سے بددیانتی کرنے کا فیصلہ کیا ہی صدر ٹرمپ ایسی کمزور سفارتکاری کو کوئی اہمیت نہیں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بدھ کو امریکا جا رہا ہوں، اور ہم عافیہ کے لیے دن رات بلا معاوضہ کام کرتے رہیں گے، چاہے ان کے جمہوری نمائندے رمضان کے مبارک ماہ کے دوران بھی اپنی قوم کی بیٹی کے ساتھ ایسا ظلم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔" ڈاکٹرعافیہ کی بہن، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا، "میں بہت دکھی ہوں کہ وزارت خارجہ نے ہر چیز میں اتنی تاخیر کی کہ میری والدہ عافیہ کو گھر آتے ہوئے نہیں دیکھ سکیں۔ ہم نے وزارت خارجہ سے تصدیق کرنے کے لیے کہا ہے کہ کیا شہباز شریف اس تکلیف دہ موقف سے متفق ہیں جو انہوں نے اختیار کیا ہے، کیونکہ مجھے یقین کرنا مشکل لگتا ہے کہ وزیر اعظم، جو عافیہ کے اتنے بڑے حامی رہے ہیں، ایسا کریں گے۔ انہوں نے کسی بھی طرح سے اس کی تصدیق نہیں کی، جس سے ہم اپنا نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ وہ جلد ہی وزارت خارجہ کو ان کی اصل ذمہ داریوں کی ادائیگی کا پابند بنائیں گے، اور انہیں میری بہن کے لیے اپنا فرض پورا کرنے کا حکم دیں گے۔ واضح رہے کہ عافیہ نے ایک سابقہ بیان میں کہا تھا"میں ایف ایم سی کارسویل کے جہنم میں روزانہ جنسی زیادتی اور تشدد کا شکار ہوتی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ میری حکومت یاد رکھے گی کہ میں کس صورتحال سے گزر رہی ہوں، پھر بھی میں اپنے خدا پر بھروسہ کروں گی۔"واضح رہے کہ عافیہ کے وکلا نے ابھی تک عافیہ کو ان کی حکومت کے رویے کے بارے میں نہیں بتایا ہے، کیونکہ ہمیں اب بھی امید ہے کہ اس موقف کو واپس لے لیا جائے گا؛ ایسی بددیانتی اور دھوکہ دہی عافیہ کی زندگی پر تباہ کن اثر ڈالے گی، خاص طور پر ان حالات میں جب ان کی 22 ویں عید ان کے خاندان کے بغیر ہورہی ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
-
بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا
-
نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.