ظ*جڑانوالہ شہر اور گردونوا ح میں چوری،ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

6 24گھنٹو ں کے دوران 180سے زائد مقاما ت پر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے

اتوار 23 مارچ 2025 20:45

cجڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2025ء) جڑانوالہ شہر اور گردونوا ح میں چوری،ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران 180سے زائد مقاما ت پر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے‘ تفصیلات کے مطا بق زرعی یونیورسٹی کے قریب عارف ضیاء سے 75سو روپے‘ فون‘ پریس کلب گیٹ کے قریب منصور سے لیپ ٹاپ‘ تحصیل والی مسجد کے قریب غلام صدیق سے 40ہزار‘ فون‘ بسم اللہ پارک کے قریب اللہ دتہ سے 35ہزار‘ فون چھین لیا‘ گلبرگ بی بلاک کے رضوان حیدر سے نقدی‘ طلائی انگوٹھی‘ گھڑی چھین لی‘ نشاستہ چوک کے قریب حسیب سے 42ہزار‘ فون‘ رسول پورہ کے منظور حسین سے 5لاکھ چھین لیے‘ احمد سٹی کے قاری عمران سے 8ہزار‘ فون‘ چکی چوک میں بلال یٰسین کی دکان کا صفایا کر دیا‘ جھال پل کے قریب جھپٹا مار کر تنویر سے قیمتی فون‘ النجف کالونی کے قریب آصف سے 85ہزار‘ فون‘ جھال چوک میں جھپٹا ما رکر عبدالحسیب سے پرس‘ ڈھڈی والا کی شہزادی سے جھپٹا مار کر 10ہزار‘ فون‘ لائلپور گیلریا کے قریب غلام دستگیر سے موٹرسائیکل‘ گرین ٹائون طارق جمیل مدرسہ کے قریب شیخ اسد سے 50ہزار‘ فون‘ خیابان گارڈن کے قریب عبدالجبار سے 10ہزار‘ فون‘ عثمان ٹائون کے مختار کے گھر سے بکرے چوری‘ منصورآباد کے نذیر سے جھپٹا مار کر فون‘ موٹروے پل کے قریب خاور سے نقدی‘ فون‘ 8ج ب میں محمد سعید کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات‘ نقدی چوری‘ ریاض الجنہ کے باہر نثار کی دکان لوٹ لی‘ رسول پورہ کے نور الیاس کے گھر سے 28تولے زیورات چوری‘ سوئی گیس دفتر کے باہر مختار سے نقدی‘ فون‘ جوہر کالونی کے محمد خان سے 35ہزار‘ فون‘ 109 ج ب کے کاشف سے نقدی‘ فون‘ 192 رب کے عرفان سے موٹرسائیکل چھین لی‘ 16ج ب کے کرامت علی کی دکان سے سولر پلیٹس‘ 157 رب کے توصیف کے ڈیرہ سے پیٹرانجن‘ 43 ج ب کے سرفراز سے 44ہزار‘ فون‘ اقبال نگر میں عبدالشکور سے 18ہزار‘ فون‘ ستیانہ روڈ پر خرم سے 3لاکھ‘ فون‘ مچھلی فارم کے قریب عباس سے 80ہزار‘ فون‘ ذوالفقار کالونی کے عامر حسین سے جھپٹا مار کر فون‘ منروا سنیما کے قریب افضل سے 4لاکھ لوٹ لیے‘ گلشن رحیم کے جنید سے 20ہزار‘ فون‘ سمن آباد کے تاج دین سے نقدی‘ فون‘ 274 رب کے اعجاز سے نقدی‘ فون‘ 275 رب کے صدام حسین سے 68ہزار‘ 71 ج ب کے غلام سرور سے 42ہزار‘ 245 رب کے عمر دراز سے 42ہزار‘ 69گ ب کے اشرف سے نقدی‘ فون‘ 63 گ ب کے علی رضا سے 31ہزار‘ فون‘ پنڈی شیخ موسیٰ سے یوسف سے نقدی‘ فون‘ 29 گ ب کے طارق سے 20ہزار‘ فون‘ 205 رب کے ذوالفقار کے گودام سے 3لاکھ کا سامان چوری‘ 618 گ ب کے اشرف سے 4لاکھ‘ طلائی انگوٹھی وغیرہ چھین لی‘ 611 گ ب کے شہزاد کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی‘ قصبہ تاندلیانوالہ کے محمد خان سے 40ہزار‘ 592 گ ب کے رجب علی کے ڈیرہ سے مویشی‘ 544 گ ب کے لیاقت علی کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری‘ 509 گ ب کے جاوید اقبال سے سوا سات لاکھ‘ 553 گ ب کے تیمور کے ڈیرہ سے بکرے‘ 471 گ ب کے رمضان سے 4لاکھ کے بکرے‘ 485 گ ب کے رضوان سے 52ہزار‘ فون اور دیگر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر لے گئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ضلع کونسل چوک سے نواز‘ کچہری بازار سے ذیشان‘ جامعہ رضویہ کے باہر طارق علی‘ کوتوالی روڈ سے غلام علی‘ کوتوالی روڈ سے احمد حسن‘ شاداب کالونی کے محمد عثمان‘ باری گارڈن سے عامر ندیم‘ کلیم شہید کالونی کے عباس مقبول‘ چن ون روڈ پر کاوش‘ کوہ نور سٹی کے عمر فاروق‘ کوہ نور اتحاد سٹور سے شرجیل‘ امین ٹائون کے زین‘ رشید مل سرگودھا روڈ سے ساجد‘ ملت ٹائون کے عثمان یوسف‘ ڈرائی پورٹ سے حمزہ‘ بہار کالونی کے خلیل‘ بھٹو کالونی کے ارشاد خان‘ 215 رب کے زبیر‘ جھنڈا سنگھ کے اکرم‘ پیپلزکالونی نمبر2 کے زبیر انور‘ ناظم آباد کے رحمان‘ ستارہ کالونی کے طیب‘ دکن پارک سے دلبر شہزاد‘ 263 رب کے اعجاز‘ 73 ج ب کے نوید‘ لکڑمنڈی سے عمیر‘ 194 رب کے طیب‘ قصبہ تاندلیانوالہ کے محمود‘ سیم نہر پل کے شوکت علی اور دیگر کی موٹرسائیکلیں ورکشے چور لے گئے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔