پتوکی نگہبان رمضان پیکج کے تحت ملنے والے پے آرڈر کیش نہ ہونے پر بزرگ خواتین پریشان خواتین کا وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اتوار 23 مارچ 2025 20:45

پتوکی نگہبان رمضان پیکج کے تحت ملنے والے پے آرڈر کیش نہ ہونے پر بزرگ ..
ٓپتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2025ء) پتوکی نگہبان رمضان پیکج کے تحت ملنے والے پے آرڈر کیش نہ ہونے پر بزرگ خواتین پریشان خواتین کا وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے نگہبان رمضان پیکج کے تحت لبانہ چک نمبر37،ناروکی ماہجہ ،کاشف چوک، پرانی منڈی ،ہنجراے خور د اور ہنجرائے کلاں میں حلقہ پٹواریوں نے دس دس ہزار روپے مستحق خواتین میں پے آرڈر تقسیم کئے مگر بزرگ خواتین کے فنگر بائیو میٹرک نہ ہونے پر کیش نہ ہوسکے متعلقہ بنک بھی پے آرڈر پر خواتین کو کیش دینے سے انکاری ہوگیا خواتین نے ایجنسی رپورٹر نوید بھٹی کو بتایا کہ مستحق خواتین پتوکی شہر اور گردونواح میں چکر لگاکر تھک گئیں ہیںمستحق خواتین نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پے آرڈ ر چیک کیش کیلئے بنکوں کو حکم جاری کیا جائے کہ پے آرڈ رلیکر آنے والی مستحق خواتین کو ااصل پے آرڈر اور شناختی کارڈ پر رقم فراہم کی جائے تاکہ جاری ہونے والے پے آرڈر ضائع ہونے سے بچ سکیں ۔