جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کا سردار محمد خان لغاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اتوار 23 مارچ 2025 20:45

ًحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2025ء) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے سردار محمد خان لغاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ساری زندگی قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی ؒکی زیر سرپرستی جمعیت علماء پاکستان میں نظام مصطفیٰ ﷺ کے نفاذ کی جدوجہد کرتے ہوئے گزاری اللہ تعالیٰ ان کی کوششوں کو قبول فرمائے،ان کی بخشش فرمائے اور اس راہ میں جو ان سے کوتاہیاں ہوئی ہیں ان کو معاف فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام پر فائز فرمائے۔

(جاری ہے)

آمین علاوہ ازیں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر جاوید اعوان ،سیکریٹری جنرل پیر سید صفدر شاہ گیلانی ،مرکزی ترجمان ڈاکٹر یونس دانش ،ناظم علی آرائیں ،پیر سعید نقشبندی ،حاجی عاشق علی قادری،سید عقیل انجم قادری ،محمد ایوب خان ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر یوسف آرائیں نے مشترکہ بیان میں سردار محمد خان لغاری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے ان کی بخشش و مغفرت فرمائے اور حضور ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائے مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔