ایم ایس ایف فنکشنل کی جانب سے سورھیہ بادشاہ کا82واں یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

اتوار 23 مارچ 2025 21:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء)مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن فنکشنل ضلع سکھر کی جانب سے برصغیر کے عظیم روحانی اور انقلابی رھبر، امام انقلاب سید صبغت اللہ شاہ سورھیہ بادشاہ کا 82واں یوم شہادت بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر گلوبل چوک سکھر کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں اور پھول نچھاور کرکے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارباز علی عباسی، ضمیر مہر، علی حسن بنبھرو، حیدر منگریو، ربنواز جانجھو، مہتاب مہر ودیگر نے کہا کہ ملک پر جب بھی کوئی مشکل وقت آیا ہے تو پیر صاحب پگارا اور انکے حر مجاہدین نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ اسلام کی سربلندی کیلئے سکھوں کے ساتھ جہاد ہو یا آزادی کی خاطر انگریز سامراج سے جنگ، رات کے اندھیرے میں ہندوستان کا حملہ ہو یا سیلاب اور برسات جیسی کوئی قدرتی آفت ہر مشکل وقت میں پیر صاحب پگارا اور انکے حروں نے صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

رہنماؤں نے کہا کہ برصغیر میں انگریز سامراج کی حکومت کا تختہ الٹنے میں سورھیہ بادشاہ اور انکے حر مجاہدین کی جدوجہد تار?خ کا ایک سنہری باب ہے، جسکے ذکر کے بغیر تحریک آزادی کی تاریخ نامکمل ہے۔ رہنماؤں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 20 مارچ کو پورے پاکستان میں عام تعطیل کرکے سورھیہ بادشاہ کا یوم شہادت سرکاری سطح پر منایا جائے، انگریز سامراج کے ظالم گورنر کے نام پر بنی کراچی ڈائو میڈیکل یونیورسٹی کا نام تبدیل کرکے سورھیہ بادشاہ سے منسوب کیا جائے اور حر تحریک کے مضامین کو نصاب کا حصہ بنایا جائے، جیسے ہماری آنے والی نسلوں کو حر تحریک کے بابت معلومات فراہم ہوسکے۔