لاڑکانہ میں مختلف قوم پرست تنظیموں کے 50 سے زائد رہنماؤں اور کارکنان قومی دھارے میں شامل

اتوار 23 مارچ 2025 22:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2025ء) لاڑکانہ میں مختلف قوم پرست تنظیموں کے 50 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں نے قومپرست سیاست کو خیرباد کہتے ہوئے قومی پرچم تھام کر قومی دھارے میں شمولیت اختیار کرلی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جسمم کے رہنما زاہد علی بلیدی، محمد حسن، ارشد انڑ، عدیل ابڑو، ہاتم سخی انڑ سمیت جسقم، جسم، جساف اور دیگر قوم پرست تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 50 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں نے لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومپرست جماعتیں سندھ کے حقوق کے نعرے کے ذریعے سادہ لوح عوام، خصوصاً نوجوانوں کو اپنے مذموم مقاصد اور ملک دشمن ایجنڈے کے تحت تخریبی کارروائیوں میں استعمال کرتی ہیں، جسمم، جسم، جسقم اور جساف جیسی تنظیمیں سندھ کے پُرامن عوام کو خفیہ مقاصد کے لیے استعمال کررہی ہیں، ان تنظیموں کے رہنما دشمن ایجنسیوں کے پیسے پر عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ نوجوانوں کو گمراہ کرکے ریاست، فوج اور ملک کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، انہوں نے ہم 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم آئندہ ملک کے وفادار شہری رہیں گے اور آج سے کسی بھی قومپرست جماعت یا تنظیم سے کسی قسم کا تعلق نہیں رکھیں گے، ہماری تمام تر توانائیاں اور زندگیاں پاکستان کے لیے وقف ہوں گی۔