شام کے سفیر کی 85ویں یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد

پیر 24 مارچ 2025 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) پاکستان میں شام کے سفیر ڈاکٹر رمیز الراعی نے 85ویں یوم پاکستان کے پرمسرت موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں جاری اپنے پیغام میں شام کے سفیر نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر میں اسلامی جمہوریہ پاکستان، اس کی حکومت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کو برقرار رکھے ۔انہوں نےاس اہم دن کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قیام کی بنیاد ہے۔ انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور قومی شاعر علامہ محمد اقبال کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔